ندی اور نالے لبریز،ایک مکان کی دیوار منہدم ،پریشان کسانوں کو راحت
تانڈور 22۔اگست( اعتماد نیوز)
تانڈور میں گذشتہ شام سے گرج چمک اور ہواوں کے ساتھ زبردست بارش ہوئی جس
کے باعث نشیبی علاقوں کے کئی مکانات، مختلف علاقوں میں اسکولس ، کالجس اور
ہاسٹلس کے گراؤنڈس تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں گناندی اور منسان پلی ندی
اپنی سطح کے اوپر بہنے لگی تھیں اور مختلف مقامات پر تالاب اور نالے لبریز
ہوگئے ہیں رات
بارش کے دوران قدیم تانڈور میں بھارتماں کے مکان کی دیوار
منہدم ہوگئی زرعی ریسرچ سنٹر تانڈورکے سا ئنسد ا ں ڈاکٹر سدھاکرچورات کے
بموجب کل شام سے یہاں 50.5ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی ہے اسی طرح جاریہ ماہ
اگست میں اب تک جملہ 67ملی میٹر بارش ہی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس ماہ بارش
کا اوسط 243ملی میٹر ہوتا ہے ۔ تور ، دھان اور کپاس کی کھیتی کرنے والے
کسان جوبارش نہ ہونے کے باعث پریشان تھے اس بارش کے بعد کسانوں کو راحت ملی
ہے۔